اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم اے اسلامیات کے نصاب میں قادیانیوں پر باب پڑھائے جانے کی میڈیا میں نشاندہی کے بعد مذکورہ باب کو سال2018ء سے نصاب کا حصہ بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیکچرار شعبہ قرآن و تفسیر ظفر اقبال دی گئی تحریری وضاحت میں درج کیا گیا ہے کہ توجہ دلائی گئی عبارت کے پیش نظر پورے کورس کو نظر ثانی کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
جس پر ماہرین کی آراء بھی مانگی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ تعلیمی سال 2018ء سے اس کورس کو اہم علوم اسلامیہ تخصیص فی اتفران و التفسیر کے نصاب سے نکال کر اس کی جگہ متبادل کورس متعارف کروایا جائیگا۔ تاہم میڈیا کی نشاندہی پر عرصہ دس سال سے زائد قادیانیوں بابت طلباء و طالبات کو باب پڑھائے جانے کے عمل کے پیچھے کافر قوتوں کو بے نقاب کرنے کے لئے تاحال جامعہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔