منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

کوئٹہ چرچ پرحملہ آور ہونیوالے خودکش بمبار وں کا تعلق کس ملک سے ہے، خوفناک انکشافات سامنے آگئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ کے چرچ حملے میں ہلاک دو دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کا نادرا کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ملا‘ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا ہے کہ دونوں دہشت گردوں کے جسم کے نمونے ڈی این اے کے لئے پنجاب فرانزک لاہور بھجوا دئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا بارودی مواد اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور دہشت گردوں کی شناخت کے لئے فنگر پرنٹس کے نمونے بھی لاہور بھجوائے گئے ہیں۔ان کا بتانا تھا کہ نادرا سے کوئٹہ میں چرچ دہشتگرد ی

میں ملوث دونوں حملہ آوروں کے فنگرپرنٹس کی رپورٹ پولیس حکام کو موصول ہوگئی ہیں، رپورٹ کے مطابق دونوں دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔حملہ آوروں کے ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ ان کا کم عمر ہونا ہوسکتا ہے جبکہ نادرا کے پاس ریکارڈ نہ ہونے کی دوسری وجہ حملہ آوروں کی رجسٹریشن کا نہ ہونا اور تیسری وجہ ان کا غیر ملکی ہونا بھی ہوسکتا ہے، تاہم چرچ پر حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مزید تحقیقات کے لئے لاہور بھجوا دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…