کوئٹہ (آئی این پی) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے گورنر بلوچستان پرپ حملہ ناکام بنا دیا‘ ملزمان کا تعلق شجاع خانزادہ کو شہید کرنے والے گروپ سے ہے‘ دونوں دہشت گردوں کو گلستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا‘ گرفتار مجرم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے‘ پولیس فورسز کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن انتظامات کئے ہیں‘ چرچ پر حملہ کرنے والوں تک بھی جلد پہنچ جائیں گے۔ بدھ کو وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی
نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ دو ملزمان حامد بشیر اور منور احمد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان نے گورنر بلوچستان کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزمان سے خودکش جیکٹس اور ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔ ملزمان کا تعلق شجاع خانزادہ کو شہید کرنے والے گروپ سے ہے۔ بروقت کارروائی سے گورنر بلوچستان پر حملہ ناکام بنا دیا۔ دونوں دہشت گردوں کو گلستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار مجرم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔