اسلام آباد (آئی این پی) ایف آئی اے کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرائے جانے کے باعث ملزمان پر بدھ کو بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے مقدمے کا چالان جمع نہ کرایا جا سکا جس پرعدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کو
آئندہ سماعت تک مکمل چالان جمع کرانےکا حکم دیا۔عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت دس جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے۔ گرفتار تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔یاد رہے کہ چھ دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی اے کو بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔