لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئرمین عمران خان نااہل سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے دفاع میں اپنے دعووں سے دست بردار‘حق اور خلاف فیصلوں پر عدلیہ کے متعلق عمران خان کی دوہری رائے سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے ایک انٹر ویو میں یہ واضح طور پر کہا کہ اگر میں یا جہانگیر خان ترین نااہل ہوں گے تو ہم پارٹی سے الگ ہوجائیں گے مگر اب عمران خان اپنے فیصلے سے پیچھے
ہٹ چکے ہیں اور کہتے ہیں کہ انکو عارضی طور پر عہدہ سے الگ کیا ہے اور ویسے بھی جہانگیر ترین نے انسائیڈر ٹریڈنگ کی لیکن رقم واپس کر دی تھی اس لیے یہ کوئی کر پشن تو نہیں ہے ۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کر کے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون زاہد حامد گزشتہ روز جاتی امراء رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر شریف فیملی کے خلااف نیب کیسز اور عمران خان کے حوالے سے عدالت کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی ۔