منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

حکومت اور اداروں کا ٹکراؤ نظر آرہاہے،،قمر باجوہ نے کوئی انوکھا کام نہیں کیا،پیپلزپارٹی کا حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کا ٹکراؤ نظر آتا ہے ٗان تمام معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے ٗہماری خواہش ہے انتخابات اپنے مقرر ہ وقت پر ہوں ٗ آرمی چیف کا پارلیمنٹ آنا اور سینٹ کمیٹی کو بریفنگ معمول کی بات ہے کوئی انوکھی بات نہیں ٗ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں۔ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کا پارلیمنٹ آنا اور سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ معمول کی بات ہے کوئی انوکھی بات نہیں ٗاس سے پہلے جنرل راحیل شریف بھی بریفنگ دے چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عسکری حکام کی بریفنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ہوا اور کچھ لوگ راستے میں بھی بیٹھ گئے تھے ٗحکومت اور اداروں کا ٹکراؤ نظر آتا ہے ٗان تمام معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ یہ تو میاں نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں کہ تحریک عدل کیا ہے ٗکہیں ایسا تو نہیں کہ میاں صاحب تحریک انصاف کے مقابلہ میں تحریک عدل پارٹی بنا رہے ہیں ٗمیاں صاحب کو ہمیشہ کہا کہ اداروں کو بدنام نہ کریں ٗپارلیمنٹ بھی ایک بہت بڑا ادارہ ہے جس سے سب ادارے مدد لیتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر اداروں کی جنگ شروع ہو گئی تو پاکستان کو بڑا نقصان ہو گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…