اسلام آباد (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دھرنوں میں فوج کے کر دار کی نفی کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کو بریفنگ کے دور ان مختلف سینیٹرز نے دھرنوں سے متعلق سوالات پوچھے جس پر آرمی چیف نے دھرنوں میں فوج کے کردار کی نفی کی۔ پیپلز پارٹی کے
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی آرمی چیف سے ایوان میں غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی جس کے دوران انہوں نے سربراہ پاک فوج سے سوال کیا کہ کیا فوج کو موجودہ رول سے بڑھ کر کردار چاہیے جس پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج کا آئین میں جو کردار ہے اس سے مطمئن ہوں، فوج آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔