اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ خوشحالی کے لئے علاقائی روابط کے نصب العین پر یقین رکھتا ہے، پاکستان جنوبی ایشیا چین اور وسطی و مغربی ایشیا کا سنگم ہے جو ایک بڑے اقتصادی زون میں تین ارب لوگوں کو باہم منسلک کرسکتا ہے۔ وہ منگل کو پاکستان، چین اور ایران علاقائی روابط کے محور بارے ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔
کانفرنس کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک اسٹڈیز نے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی قیادت کی طرف سے تشکیل دئیے گئے وژن 2025ء کے سات ستون ہیں جن میں سے ایک علاقائی روابط سے متعلق ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا چین اور وسطی و مغربی ایشیا کا سنگم ہے جو ایک بڑے اقتصادی زون میں تین ارب لوگوں کو
باہم منسلک کرسکتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ طویل مدتی منصوبے کا مقصد ہمارے شہریوں کو اجتماعی طور پر اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ پاکستان میں صنعتوں اور شہروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کا عمل تیز کرے گا