کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن ودیگر کی نیب انکوائری میں ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نیب کو تفتیش سے آگاہ کرنے کا حکم صادر کردیاہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیربلدیات شرجیل انعام میمن کی جانب سے ملیر میں 11 ہزار ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست کیسماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ شرجیل میمن دوسرے ریفرنس میں گرفتار ہوچکے ہیں لہٰذا قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست غیر موثر ہوچکی ہے ،دریں اثنا نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ اس اسکینڈل پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لے رکھا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو بتایا کہ شرجیل میمن اور دیگرملزمان کے خلاف
انکوائری مکمل کرچکے ہیں جس پر عدالت نے نیب کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا جائے۔اس کے بعد عدالت نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں 30جنوری تک توسیع کردی۔ یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت آٹھ ملزمان نے ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔