جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دل کو ذرا تھام کر بیٹھیں،جمائما سے دوبارہ شادی، عمران خان نے آخرکار فیصلہ سنا ہی دیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمائما سے دوبارہ شادی ممکن نہیں، ماضی میں جو کچھ ہو گیا اس کی طرف دوبارہ واپس مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتا، عمران خان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو، شیخ رشید کی خواہش پوری کرنے

کو ناممکن قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جمائما سے دوبارہ شادی ممکن نہیں کیونکہ جو کچھ ماضی میں ہو گیا وہ اس کی طرف مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جذباتی آدمی ہیں اس لئے وہ مجھے جمائما سے دوبارہ شادی کی درخواست کرتے رہتے ہیں تاہم اب ایسا ممکن نہیں رہا میں ماضی میں واپس نہیں لوٹنا چاہتا۔ واضح رہے کہ نا اہلی کیس میں جمائما خان نے عمران خان کی منی ٹریل سے متعلقہ برسوں پرانے کاغذات ڈھونڈ نکالے تھے جن کی وجہ سے عمران خان سپریم کورٹ میں مکمل منی ٹریل پیش کرنے کے قابل ہوئے ۔ کیس میں کلین چٹ ملنے پر شیخ رشید جو کہ تحریک انصاف کے اتحادی بھی ہیں نہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمائما نے عمران خان کیلئے ایسا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے کہ عمران خان اگر شرعی عذر نہ ہو تو جمائما سے دوبارہ شادی کر لیں۔ جمائما کی جانب سے نا اہلی کیس پر عمران خان کو سپورٹ فراہم کرنے پر تحریک انصاف کے بعض حلقے بھی شیخ رشید احمد کے موقف کے حامی نظر آتے ہیں اور ان کا پرزور اصرار ہے کہ عمران خان جمائما سے دوبارہ شادی کر لیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…