پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف قومی لیڈر تھے ان میں اور شہباز شریف میں کیا فرق ہے؟تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسردار آصف احمد علی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ قومی لیڈر بننے کیلئے بڑا وقت درکار ہوتا ہے اورنواز شریف قومی لیڈر تھے ، شہباز شریف سیاسی لیڈر نہیں بلکہ ایک ایڈ منسٹریٹر ہیں ،آئندہ عام انتخابات میں عمران خان

کو واک اوور ملے گا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں تحریک انصا ف کو تیاری کا وقت نہیں ملا اور اسی طرح امیدواروں کا بھی بہترین چناؤ نہیں ہوسکا ۔ عمران خان کو اب چار سال ملے ہیں اور انہوں نے موبلائزیشن کے ساتھ زبردست جدوجہد کی ہے جس میں انہیں کامیابیاں ملی ہیں ۔ پی ٹی آئی اب آئندہ عام انتخابات کیلئے ہوم ورک بھی کر رہی ہے اور امیدواروں کے چناؤ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر اب جو کیسز چل رہے ہیں اگر ان میں انہیں سزا ہو گئی تو (ن) لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا ،شہباز شریف شاید اسے اکٹھا نہ کر سکیں ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف سیاسی لیڈر نہیں بلکہ ایڈ منسٹریٹر ہیں ۔ اس میدان میں وہ متحرک ہیں اور انہیں رات تین تین بجے سڑکوں پر کام کراتے ہوئے دیکھا ہے ۔ وہ بیورو کریٹس میں خوش رہتے ہیں اس لئے وہ اپنے وزراء ار اکین اسمبلی سے نہیں ملتے ۔انہوں نے کہا کہ قومی لیڈر بننے کیلئے بڑا وقت درکار ہوتا ہے اور نواز شریف قومی لیڈر تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ انہی وجوہات کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو واک اوور ملے گا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…