جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

تیل اورگیس کے وسیع ذخائر دریافت،خیبر پختونخوا حکومت نے زبردست خوشخبری سنادی

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر توانائی و تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ براتائی پٹرولیم بلاک ضلع کوہاٹ خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جو کہ ارضیاتی طور پر ایک پیچیدہ علاقہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ KPOGCL اور OGDCL ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پانچ ہزار میٹرز زیر زمین تیل اور گیس کے مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔وہ محکمہ انرجی اینڈ پاور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری انرجی اینڈ پاور انجینئر محمد نعیم خان ، خیبر پختونخوا او جی سی ایل کے سی ای او رضی الدین ، چیف پلاننگ آفیسر ضیاء اللہ شاہ ، چیف فنانس آفیسر حشمت اور دیگر موجود تھے۔محمد عاطف خان نے کہا کہ ان کی حکومت نے جو سہولیات اداروں کو مہیا کی ہیں ان کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اس پراجیکٹ سے خیبر پختونخوا کو رائلٹی کی قیمت میں خطیر رقم ملے گی اور ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی مل سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے ثمرات بھی آنا شروع ہو گئے ہیں اور خیبر پختونخوا کی آئل اینڈ گیس کمپنی بھی اس پراجیکٹ میں حصہ دار ہے۔محمد عاطف خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ ان سے بھر پور فوائد حاصل کئے جا سکیں اس سے نا صرف توانائی کی طلب پوری ہو جائے گی بلکہ وہی رائلٹی کی رقم ان علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی۔صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 356چھوٹے پن بجلی گھروں میں سے 300سے زیادہ بجلی گھر مکمل ہو چکے ہیں اور بقایا بھی بہت جلد مکمل کئے جائیں گے جبکہ 650منی مائیکرو ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہے جو کہ بہت جلد ایوارڈ کر دیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر دیا جائے تاکہ ان کے ثمرات عوام کو مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں ، بی ایچ یوز اور مساجد کی سولرائزیشن پراجیکٹس سے بھی عوام کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئے گی۔محمد عاطف خان نے کہا کہ درال خوڑ بحرین ، کروڑہ شانگلہ ، کوٹو دیر لوئر ، لاوی اور مٹلتان سوات صوبائی حکومت کے شروع کردہ بڑے ہائیڈل منصوبے ہیں جن پر کام تیزی سے شروع ہے ۔ان منصوبوں کی تکمیل سے خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…