اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی انٹیلی جنس کسٹمز راولپنڈی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے جی الیون اسلام آباد کے علاقے سے فردوس عاشق اعوان کی گاڑی پکڑ لی گئی،فردوس عاشق اعوان کے زیر استعمال گاڑی غیرقانونی نکل آئی لیکن اس بارے میں انہوں نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رہنما فردوس عاشق کے زیراستعمال گاڑی غیرقانونی نکلی
اور ان کے زیر استعمال سمگل شدہ، ٹمپرڈ گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، ڈی جی انٹیلی جنس کسٹمز راولپنڈی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے جی الیون اسلام آباد کے علاقے سے فردوس عاشق اعوان کی گاڑی پکڑ لی گئی، فردوس عاشق اعوان کی یہ لینڈ کروزرگاڑی جس کا ماڈل 2013ء ہے اس وقت ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا مگر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان اس گاڑی میں موجود تھیں یا نہیں۔ اس تمام واقعے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ گاڑی استعمال نہیں کرتیں، یہ گاڑی میری ملکیت بھی نہیں ہے اور نہ ہی میں نے اسے خریدا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں کچھ عرصے سے اپنی گاڑی استعمال نہیں کر پا رہی، پکڑی گئی یہ گاڑی تحسین اعوان کی ہے اور وہ اپنے حلقے میں جانے کے لیے بوقت ضرورت یہ گاڑی استعمال کرتی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان سے جب اس گاڑی کے غیر قانونی ہونے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مالک کا موقف بھی سننا چاہیے بغیر کسی وجہ کے غیر قانونی قرار دینے کا حق کسی کو نہیں ہے۔