جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف اور مریم نوازنے پاکستان واپسی سے متعلق بڑافیصلہ کرلیا،کلثوم کی طبیعت کیسی ہے،لندن سے تفصیلات آگئیں

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز19دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں نوازشریف اور مریم صفدر 18دسمبر کو برطانیہ سے پاکستان پہنچیں گے اور اگلے روز 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے،

بیگم کلثوم کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم مزید علاج کے لیے انہیں لندن میں رہنا پڑے گا، ان کی دیکھ بھال کے لیے حسن اور حسین نواز وہاں موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 19 دسمبر کو پنجاب ہاوس اسلام آباد میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہو گا،

جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرا علی پنجاب شہباز شریف، راجہ ظفرالحق، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے۔اجلاس میں سیاسی صورت حال پر مسلم لیگ (ن)کی آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، سینیٹ انتخابات، عام انتخابات ، قبل از وقت انتخابات کے آپشن پر بھی غور ہو گا، ان اہم ایشوز پر سابق وزیراعظم نواز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…