کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مشورے کے بعد سردیوں کی شدت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ تعطیلات جنوری کے پہلے ہفتے سے کی جائیں لیکن بعد ازاں موسم کی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے یہ تعطیلات اپنے شیڈول کے مطابق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ تعلیمی ادارے 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موسم سرما میں اسکولوں کی تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان کردیا
ہے، جس کے مطابق 22 دسمبر سے 31 دسمبر2017 تک سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔اس حوالے سے سندھ حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مشورے کے بعد سردیوں کی شدت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ تعطیلات جنوری کے پہلے ہفتے سے کی جائیں لیکن بعد ازاں موسم کی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے یہ تعطیلات اپنے شیڈول کے مطابق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔