پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے میں تاخیر کے سب سے بڑے مجرم کون ہیں؟ شہباز شریف کا دعویٰ 

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیرتعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر منصوبے کے مختلف حصے دیکھے اورمنصوبے پر کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراس

منصوبے کو ہم نے محنت ،عزم اورجذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں گردے اورجگر کے امراض کے مستحق مریضوں کو جدید علاج معالجہ مفت ملے گا۔وزیراعلیٰ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی پوری ٹیم پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر محنت سے کام کررہی ہے ۔ وزیر صحت،چیف سیکرٹری،انتظامیہ،پی ایچ اے،پی کے ایل آئی کی مینجمنٹ اورتمام متعلقہ ادارے منصوبے کے پہلے مرحلے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے دن رات کام کررہی ہے اورہماری کوشش ہے کہ پہلا مرحلہ وقت مقرر پرمکمل ہو۔انشاء اللہ ہماری مشترکہ کاوشیں رنگ لائیں گی اوربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر پوری قوم بلخصوص پنجاب کے عوام کو منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا تحفہ دیں گے۔وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتے ہیں اوررب ذوالجلال کی بارگاہ میں سربسجود ہیں کہ آج الحمداللہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے حوالے سے مثبت فیصلہ دیا ہے ۔پنجاب حکومت اورپنجاب میٹرواتھارٹی کو منصوبے پر کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔یقیناًاس کیساتھ حکومت نے جو این اوسیز بنائے تھے انہیں بھی عدالت عظمیٰ نے تسلیم کیا ہے اوراپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ان میں کوئی غیر قانونی چیز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے جوشرائط عائد کی ہیں ان پر پوری طرح عمل پیرا ہوں گے۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر چیف جسٹس آف پاکستان اورپورے بنچ کے شکرگزار ہیں،جنہوں نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کی اورہمیں منصوبہ آگے بڑھانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہاکہ مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے کے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔خاص طورپر پی ٹی آئی کو جس نے اس منصوبے کو رکوانے کیلئے درخواست دی۔پی ٹی آئی نے چھپے ہوئے دشمن کی طرح وار کیا۔

انہوں نے مفاد عامہ کے منصوبے میں تاخیر کا باعث بن کرمجھ سے نہیں بلکہ غریب عوام ، طلبہ،مزدوروں ،بیواؤں اوریتیموں سے بدلہ لیا ہے جنہوں نے اس پر سفر کرنا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اس منصوبے کا افتتاح 25دسمبر کو کرنا تھا لیکن پی ٹی آئی اورعمران نیازی کی ٹیم کی درخواست کے باعث منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر ہوئی ۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے منصوبے کے خلاف درخواست دی۔پہلے 16ماہ لاہور ہائی کورٹ جبکہ8ماہ سپریم کورٹ میں مقدمہ چلتا رہا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مفاد عامہ کے اس منصوبے میں تاخیر سے کوئی سروکار نہیں ،

ان کیلئے 22ماہ یا 22سال اس منصوبے میں تاخیر ہوانہیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں کیونکہ یہ لوگ تو لمبی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں،سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرا کے اورغریب عوام کا خون چوس کرجہاز خریدتے ہیں۔کینیڈا اوریورپ میں بڑی جائیدادیں خریدتے ہیں۔غریب عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں حالانکہ غریب عوام ہی وہ لوگ ہیں جو نماز فجر کے بعد رزق حلال کیلئے گھروں سے نکلتے ہیں اوران کا پاکستان کو بنانے میں بڑا حصہ ہے ۔ مفادعامہ کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے نہیں چاہتے کہ اس ملک کے غریب عوام ، ہاری،کسان،محنت کش، بیوہ،یتیم اوربے سہارا لوگوں کو عزت اوروقار کی سواری ملے جوقائدؒ واقبالؒ کے پاکستان میں ان کا حق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مفادعامہ کے اس بڑے منصوبے میں تاخیرکی سب سے بڑی مجرم تحریک انصاف ہے ۔اس منصوبے کو 25دسمبرکو مکمل ہونا تھا لیکن پی ٹی آئی کی عوام دشمنی کے باعث اس میں تاخیر ہوئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن تو آتے جاتے رہتے ہیں،سیاست بھی چلتی رہتی ہے ،اصل بات عوام کو بااختیار بنانا اورانہیں ان کا حق دینا ہے ۔عوام کی ترقی کی مخالفت کی گندی سیاست نے پاکستان کا بے پناہ نقصان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اچھا کام کرنے والے کی تعریف ضرور کرنی چاہیے۔

ساڑھے چار سال گزرچکے ہیں لیکن خیبرپختونخواہ کی حکومت آج تک میٹرومنصوبے کی ایک اینٹ بھی نہ لگاسکی۔یہ لوگ پنجاب میں میٹروبس کے منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے اوراس پر 70ارب روپے خرچ کرنے کا جھوٹا الزام بھی لگاتے رہے ۔ یہ لوگ جھوٹ بولتے رہے ، یوٹرن لیتے رہے اورعوام کاراستہ کھوٹا کرنے میں لگے رہے۔قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔اگر اس منصوبے میں پی ٹی آئی کی وجہ سے ے22ماہ کی تاخیر نہ ہوتی تو میٹروٹرین کے چلنے سے سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں کم ہونے سے دھوئیں کی کمی کے باعث فضائی آلودگی کم ہوتی اورقوم کا قیمتی وقت بچتا۔

عوام کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات ملتی اورلوگ باعزت طریقے سے اپنی منزل پر پہنچتے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے بے پناہ فوائد ہیں لیکن پی ٹی آئی کاامیر ترین گروپ جو لمبی گاڑیوں میں پھرتا ہے اوراپنے کتوں کے ساتھ یورپ سیر کیلئے جاتے ہیں انہیں کیا معلوم کہ غریب عوام کی مشکلات کیا ہیں اوراس وطن عزیز کے حصول کیلئے کتنی عظیم قربانیاں دی گئی ہیں؟لگتا ہے کہ یہ گروپ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ نہیں ہے ۔اس منصوبے میں 22ماہ کی تاخیر کی اگر چہ دوسری چھوٹی موٹی پارٹیاں بھی ہیں تاہم 100 فیصد ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ۔

پی ٹی آئی نے غریب عوام کا حق چھیننے کیلئے بزدلوں کی طرح چھپ کر وار کیا ہے۔سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے اس منصوبے کو رکوانے کیلئے درخواست دی پھر واپس بھی لی۔اس گروہ نے دھرنوں ،لاک ڈاؤن اورانتشار کی سیاست کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام سے دشمنی کی ہے۔پی ٹی آئی کارویہ غیروں پر کرم اوراپنوں پرستم جیسا رویہ رہا ہے۔دشنام طرازی ان کی سیاست ہے ۔دکھی قوم کا حق چھیناجائے یہ سیاست اورپاکستانیت نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کی حکومت اورقیادت نے اورنج لائن میٹروٹرین کو پاکستان کے عوام کیلئے تحفہ قراردیا تھا۔ اس ٹرین پر پاکستان اورپنجاب کے عوام سفر کریں گے اوراس کا ٹکٹ بھی انتہائی مناسب ہوگا۔مسلم لیگ(ن) کی جگہ پی ٹی آئی ہوتی تو یہ اس منصوبے میں بھی غریب عوام کا خون چوستی۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پبلک ٹرانسپورٹ میں انقلاب برپا کرے گااورہم محنت کے ذریعے تاخیر کا ازالہ کریں گے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جھوٹوں کی طرح جھوٹے وعدے کرنے کا قائل نہیں ہوں جو کہتا ہوں اس پر عمل بھی کرتا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…