کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چوہدری اسلم حملہ کیس کے مفرور ملزمان کے خلاف اخبار میں اشتہارات شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی میں عدالت ایس پی چوہدری اسلم حملہ کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں گرفتارملزمان ظفرعرف سائیں ودیگرپیش ہوئے عدالت میں تفتیشی آفیسرکیجانب سیمفرور ملزمان کیخلاف 87 88 کی رپورٹ پیش کی گئی عدالت نے مفرورملزمان کیخلاف اخبارمیں اشتہارات شائع کرنیکا حکم دیدیا
جبکہ مفرورملزمان کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اورشاہد اللہ شاہد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبرتک ملتوی کردی واضح رہے کہ عدالت نے مفرور ملزمان کیخلاف 87 88 کی کارروائی شروع کرنیکا حکم دیا تھا ملزمان پرفرد جرم عائد ہو کی جاچکی ہے پولیس کے مطابق ملزم نیچوہدری اسلم پرحملے کیلئے ریکی اورسہولت کا اعتراف کیا تھا ایس پی چوہدری اسلم اور انکے ساتھیوں کو نو جنوری 2014 کو دھماکے میں مارا گیا تھا