اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزنامہ جہان پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز طاہر القادری نے عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنوں سمیت سول سیکرٹریٹ جا کر جسٹس باقر نجی رپورٹ حاصل کرنے کا ارادہ ایک پراسرار ٹیلی فون کال پر ملتوی کیا تھا۔ رپورٹ میں مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک فون کال کے بعد ہزاروں کارکنوں کی ساتھ جسٹس باقر نجفی رپورٹ حاصل کرنے کیلئے پنجاب سول سیکرٹری جانے کا پروگرام ختم اور عمرہ پر
روانگی کا پروگرام بھی فی الحال ملتوی کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو سر شام ہی انہیں ایک معتبر ذرائع سے فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے حصول کیلئے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دینے کی نوبت پیش آئے گی اور نہ ہی انہیں خود جانا پڑے گا اس کیلئے وہ فرد واحد کو بھی بھیج کر مصدقہ کاپی لے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فون کے بعد ہی ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی ٹیم کے ذریعے کارکنوں کو سول سیکرٹریٹ پہنچنے سے روک دیا اور اپنا پروگرام بھی ملتوی کر دیا۔