جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک توسیع کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمات میں شامل دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کرتے ہوئے کیس سیشن کورٹ بھجوانے کی استدعا کی ہے۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی،

پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد اور پولیس اسٹیشن سے زبردستی کارکنوں کے چھڑانے پرعمران خان کیخلاف درج چار مقدمات کی سماعت کی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل بابراعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کیا اور کہا کہ کیا شہریوں کا جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد کرنا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔بابراعوان کی طرف سے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کرتے ہوئے فیض آباد دھرنے میں مقدمات ختم کرنے کا حوالہ دیاگیاجس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ دھرنے والوں کیخلاف مقدمات ختم نہیں ہوئے ملزم ابھی تک ضمانتیں کروا رہے ہیں۔بابراعوان نے حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے کی شقیں پڑھ کر عدالت کو سنائیں اور کہا کہ قانون ہر شہری کیساتھ یکساں سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے۔ عدالت میں سرکاری پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو کہا کہ آئی جی کو مارو اور وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کرلو۔عمران خان کیخلاف اپنے کارکنوں کو اکسانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ دس کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ بعد ازاں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…