منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ملک بھر کے بڑے گدی نشین، عوامی تحریک، پی ٹی آئی ہم خیال مذہبی و سیاسی پارٹیوں پر مشتمل حکومت مخالف گرینڈ الائنس، آئی بی کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سول خفیہ ادارے نے گرینڈ اپوزیشن الائنس بننے کا اشارہ دیدیا، الائنس میں پیر صاحبان، گدی نشین، عوامی تحریک، پی ٹی آئی ، ہم خیال مذہبی پارٹیاں اور سیاسی جماعتیں شامل ہونگی، آئندہ انتخابات میں بھی اکٹھ ممکن ، جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں شامل افراد نے بکرا بنائے جانے پر اہم فیصلہ کر لیا، پاکستان کے قومی اخبار کی تہلکہ خیز رپورٹ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے گرینڈ اپوزیشن الائنس بننے کا اشارہ دیتے ہوئے بتا دیا ہے کہ ممکنہ اتحاد حکومت کا استعفیٰ، وزیراعلیٰ، وزیر قانون پنجاب اور ماڈل ٹائون کیس سے جڑے دیگر کرداروں کے خلاف باقر نجفی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی، ختم نبوت معاملے سے جڑے لوگوں کے خلاف مقدمات کے اندراج، قبل از وقت الیکشن، احتساب کے عمل کو تیز اور عبوری سیٹ اپ کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ با خبر حکومتی ذرائع نے اخبار کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ سول خفیہ ادارے نے حکومتی عہدیداروں کو بڑے پیر صاحبان، گدی نشینوں، عوامی تحریک، تحریک انصاف، ہم خیال مذہبی جماعتیں اور قومی سیاسی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ اپوزیشن الائنص بننے کا اشارہ دیدیا ہے، باخبر حکومتی ذرائع نے اعلیٰ سول خفیہ ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ اپوزیشن اتحاد آئندہ انتخابات میں الیکشن الائنس کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، حکومتی پارٹی کے بڑے اس خطرے سے بخوبی آگاہ ہیں کہ اگر ماڈل ٹائون کیس میں چند عناصر نے اپنے اوپر دبائو محسوس کیا اور ان کے خلاف نجفی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی گئی تو وہ وعدہ معاف گواہ بننے میں دیر نہیں کریں گے اور جماعت کے بڑوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کرینگے، اسی وجہ سے

حکومتی عہدیدار نجفی رپورٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس رپورٹ سے فرقہ واریت کے خطرات ہیں، نجفی رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون سے جڑے حکومتی عہدیداروں یہ فیصلہ کئے بیٹھے ہیں کہ اگر ان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی تو اکیلے نہیں جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…