ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

حافظ آباد،خاتون نے خاوند کو مارنے کے بعد لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینک دی،لرزہ خیزانکشافات

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد کے نواحی گاؤں ونی میں خاتون نے اپنے خاوند کو زہر دیکر جان سے مارنے کے بعد اسکی لاش بوری میں بند کر کے قادر آباد نہر میں پھینک دی۔پولیس نے خاتون سمیت اسکے تین رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ونی کی رہائشی شگفتہ کا مبینہ طور پر چال چلن ٹھیک نہیں تھا جس پر اسکا خاوند یاسین اسے اکثر منع بھی کرتا تھا اور ان میں جھگڑا بھی رہتا تھا ۔یکم دسمبر کی رات ملزمہ شگفتہ بی بی نے

اپنے تین رشتہ داروں کے ہمراہ مل کر اپنے خاوند کو کھانے میں زہر ملا کر جان سے مار دیا اور پھر اسکی لاش بوری میں بند کر کے پولیس چوکی حمید پورہ کے قریب قادر آباد نہر میں پھینک دی چار روز تک یاسین کا کچھ پتہ نہ چلنے پر اس کے رشتہ داروں نے پولیس کی مدد سے اسکی تلاش شروع کی تو شک گزرنے پر پولیس نے مقتول کی بیوی کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے ہی اپنے خاوند کو زہر دیکر جان سے مارنے کے بعد اسکی لاش نہر میں پھینک دی تھی ۔ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…