کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی عوامی فلاحی کاموں کو چھوڑ کر ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کر رہی ہیں، جوانوں کی اکثریت پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح میں شامل ہو رہی ہے ۔،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سردار سید خیر شاہ نے پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح پارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت 2018کے انتخابات میں
بھر پور حصہ لے گی اور جلد ہی ملک بھر میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یہ اعلان انھوں نے بدھ کو دیگر عہدیداران کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ اس پارٹی کے چیئر مین ہیں جبکہ دیگر عہدیداروں میں عمر بلوچ ،آصف علی، زمان علی اور غلام نبی سولنگی شامل ہیں ، پارٹی کے منشور کا جلد اعلان کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ پارٹی نئے طریقے سے منظم کی گئی ہے اور اس میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے گاجو عوامی مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں،انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی عوامی فلاحی کاموں کو چھوڑ کر ایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کر رہی ہیں، جوانوں کی اکثریت پاکستان مسلم لیگ فاطمہ جناح میں شامل ہو رہی ہے ۔