اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

لندن میں قادیانی لابی کیا کرنے والی ہے؟راحت فتح علی خان سمیت دیگرپاکستانی فنکاروں کوعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے انتباہ جاری کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے کہاہے کہ لندن میں منعقدہونے والے پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کے پیچھے قادیانی لابی ہے راحت فتح علی خان سمیت دیگرپاکستانی فنکاروں کی اس پروگرام میں دعوت باعث تشویش ہے برطانیہ میں کچھ عرصے سے متحرک قادیانی پہلے سیاستدانوں کوگمراہ کرتے رہے ہیں اب فنکاروں کے نام پرگمراہی پھیلارہے ہیں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈکے سی اوعطاء الحق سکہ بندقادیانی ہے حکومت پاکستان فنکاروں کواس پروگرام میں شرکت سے روکے

ان خیالات کااظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آبادکے رہنماؤں شیخ الحدیث مولاناعبدالرؤف ،قاری عبدالوحیدقاسمی ،مولاناخلیق الرحمن چشتی ،مولانامحمدطیب ،مولانامحمدوسیم خان ،مولانایاسرقاسمی ودیگرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ برطانیہ میں پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کے نام سے قادیانی لابی ہفتہ9دسمبر کو ایک شومنعقدکرنے جارہی ہے جس میں پاکستان سے راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ہمیں معلوم ہواہے کہ اس شوکے پیچھے عطاء الحق نامی شخص ہے جوسکہ بندقادیانی ہے اوروہ کھل کر اپنے خیالات کااظہارکرچکاہے اس پروگرام کی تمام فنڈنگ قادیانی کررہے ہیں اس شوکامقصدیہ ہے کہ پاکستانی فنکاروں کولندن میں بلاکرقادیانیوں کے متعلق گمراہ کیاجائے اوریہ باورکرایاجائے کہ قادیانیوں کے متعلق پاکستان میں غلط پروپیگنڈ کیاجارہاہے ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ پاکستانی فنکاروں کواس پروگرام میں شرکت سے روکاجائے انہوں نے مزیدکہاکہ بیرون ملک متحرک قادیانی لابی ایک عرصے سے متحرک ہے وہ پہلے سیاستدانوں کے دوروں کے اہتمام کرتی رہی ہے جس کانتیجہ ختم نبوت حلف نامے اوردیگرسازشوں کی صورت میں نکلاہے اب وہ فنکاروں کی آڑمیں اپنے نظریات کوفروغ دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ہم راحت فتح علی خان اوردیگرفنکاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پروگرام میں شرکت نہ کریں ورنہ ہم سخت احتجاج پرمجبورہوں گے ۔(م ،ع)



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…