اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتے پیر کے روز سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ بالائی علاقوں پر برفباری کا امکان، سردی میں اضافے متوقع۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے پیر کے روز سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پیر کے روز شروع ہونے والے بارش کا یہ سلسلہ
جمعہ تک رہے گا جس کی بدولت آبی ذخائر میں کم ہوتے پانی کا ذخیرہ بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مالٹے کے کاشتکاروں نے اس بارش کے سلسلے کو پیداوار کیلئے اہم قرار دیا ہے۔ دوسری جانب بارشوں کے اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ ملک بھر میںآئندہ ہفتے ہونیوالی بارشوں سے قبل ہی عوام کی بڑی تعداد نے گرم کپڑوں کی خریداری شروع کر دی ہے جبکہ گرم مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ متوقع ہے ۔