اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کے اہم شہر میں ہتھوڑا گروپ نے خوف و ہراس پھیلادیا،ایک اورشخص قتل کر دیا گیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آئی این پی ) سرگودھا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دوسرے روز بھی ایک شخص کو سوتے میں ہتھوڑا سے حملہ کر کے قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر9 میں زیر تعمیر پلازہ کے غریب چوکیدار محمد خان کو نامعلوم سفاک قاتلوں نے سوتے میں ہتھوڑا سے اس کے سر پر وار کر کے موت کی نیند سلا دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دی ۔ پولیس کے مطابق مقتول سلانوالی کا رہائشی

اور پانچ بچوں کا باپ تھا جو زیر تعمیر پلازہ میں چوکیدار ملازم تھا جس کے ورثاء نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہ ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات بھی اسی جگہ سے چند گزکے فاصلے پر لاری اڈا میں سرو س سٹیشن کے ملازم خضر حیات کو سر پر وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا دونوں وارداتوں میں ایک ہی آلہ قتل استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ دونوں واقعات ایک دوسرے سے ملتے ہیں تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…