پشاور(این این آئی)پشاورہائی کورٹ نے سی پیک منصوبے سے متعلق اسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر کی رٹ نمٹا دی،وفاق کے رشکئی اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کو منصوبے کو ترجیحات میں شامل کرنے کے تحریری جواب کے بعد کیس کو نمٹایا گیا۔پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس یونس تہیم نے کی،وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے
جواب عدالت میں تحریری جواب جمع کراگیا جس میں کہا گیا کہ رشکئی اورحطارانڈسٹریل اسٹیٹ سی پیک میں پہلی اوردوسری ترجیحات میں شامل ہیں ،،وفاق کے تحریری جواب پر اسد قیصر کے وکیل قاضی انور نے اطمینان کا اظہارکیا جس کے بعد ہائی کورٹ نے کیس نمٹا دیا،اسپیکراسد قیصرنے رشکء اورحطار انڈسٹریل اسٹیٹ سے متعلق ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا