لاہور ( این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ میں پیش رفت خوش آئند ہے، ملک میں گیس بحران کے خاتمہ میں مدد گار ثابت ہوگا ،منصوبہ کے تحت1680کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن پاکستان پہنچ گئی ہے،پاکستان میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد مارچ 2018 میں رکھا جائے گا
لیکن ملک کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ سست روی کا شکار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ اربوں ڈالر مالیت کا تاپی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے ترکمانستان، افغانستان،پاکستان ،بھارت (تاپی )گیس پائپ لائن پراجیکٹ
روٹ سروے کے بعد پاکستان میں عملی طور پر داخل ہونے سے آئند چند ماہ کے اندر انڈسٹریز اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی ہوجائیگی نیز اس وافر گیس کو پاور پلانٹس میں استعمال سے سستی بجلی حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے یومیہ 3.2ارب کیوبک فٹ گیس ترکمانستان سے براستہ افغانستان پاکستان پہنچے گی جس سے انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔