منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پارٹی میں واپسی پر مریم نوازنے جاویدہاشمی سے متعلق کیا الفاظ استعمال کئے،پنجاب ہاؤس میں جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا،سعد رفیق بھی خاموش نہ رہے

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) رہنما مسلم لیگ مریم جواز نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ویلکم بیک ہوم کہا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی جب نواز شریف سے ملاقات کے لئے پنجاب ہاؤس پہنچے تو سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کو ویلکم بیک ہوم کے الفاظ سے خوش آمدید کہا جس پر جاویدہاشمی نے مسکراتے ہوئے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی اثاثہ ہیں کوئی دوسرا شخص جاوید ہاشمی نہیں ہوسکتا جاوید ہاشمی کے افکاروخیالات سے ن لیگ کی قیادت اتفاق کرتی ہے پیر کے روز اسلام آباد میں نواز شریف اور جاوید ہاشمی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف سے جاوید ہاشمی کی ملاقات نواز شریف کی دعوت پر ہوئی جس میں تعطل دور ہورہے ہیں ایسی ملاقاتیں ایک دوسرے کو شرمندہ کرنے کے لئے نہیں ہوتی ملاقات میں دونوں قائدین نے آئین کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ نواز شریف نے آئین اور قانون کی بالادشتی اور جمہوریت کے فروغ کے لئے جاوید ہاشمی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی ایک نظریاتی ساتھی ہیں وہ ن لیگ کا حصہ نہ ہوں مگر ان کے افکار سے پھر بھی ہم اتفاق کرتے ہیں اور عوام کے حق حاکمیت کی جدوجہد پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…