پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ جلسہ،تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کو چیلنج دیدیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی سے بڑا جلسہ کرنے کا چیلنج دیدیا۔تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اسلام آبادجلسے کا مستقبل سوچ کر بلاول سے ہمدردی کا احساس بڑھ رہا ہے،ہولوگرام سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے توبلاول کو اسلام آباد ایک اہم پیغام دیگا،بلاول اپنی مرضی کے لاری اڈے پر چند سو لوگ ہی جمع کرکے دکھا دیں،

نانا اور والدہ کی سیاست کیلئے بلاول کو والد کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا جارہا،کراچی کاچہرہ مسخ کرنے میں بلاول کے والد اور انکی جماعت نے نہایت لگن سے محنت کی۔اتوار کو پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک بیان میں اسلام آباد میں جلسے کے حوالے سے بلاول بھٹوکو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بلاول سے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا نہیں کہیں گے،بلاول اپنی مرضی کے لاری اڈے پر چند سو لوگ ہی جمع کرکے دکھا دیں،ہولوگرام سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے توبلاول کو اسلام آباد ایک اہم پیغام دیگا،جلسے کا مستقبل سوچ کر بلاول سے ہمدردی کا احساس بڑھ رہا ہے۔ فیصل جاوید نے مزید کہا کہ بلاول کی خواہش ہے کہ نانا اور والدہ کا طرز سیاست اپنائیں،نانا اور والدہ کی سیاست کیلئے بلاول کو والد کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا جارہا،پھوپھو کا اصرار ہے کہ بلاول والد کا طرز سیاست اپنائیں،خود بلاول کی حالت یہ ہے کہ نانا کی سیاست کا کچھ علم ہے نہ ہی والد کے منصوبوں کی کوئی خبر،کراچی کاچہرہ مسخ کرنے میں بلاول کے والد اور انکی جماعت نے نہایت لگن سے محنت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی بلاول سے اب کچھ اور نہیں بس پناہ مانگتا ہے،بلاول کے والد نے کراچی کو عزیر بلوچ، بابے لاڈلے،شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم جیسے تحفے دیے،آئندہ کسی رنگ برنگے نعرے نہیں سندھ کے عوام تبدیلی کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…