ن لیگ تو رہی ایک طرف تحریک انصاف میں بھی جھاڑو پھر گیا داور کنڈی سمیت پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی نے بغاوت کر دی، کپتان کے پرانے ساتھی کی تصدیق

28  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پارٹی سے نکالے گئے رکن داور کنڈی سمیت کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہم سے رابطے میں ہیں‘ ہم نے تحریک انصاف فائونڈر گروپ بنایا ہوا ہے جو سب کے لئے ایک کھلا فورم ہے اس میں لوگ آرہے ہیں‘ ‘ تحریک انصاف میں آمرانہ سوچ آگئی ہے‘ ہم نے تحریک انصاف کو

کرپٹ مافیا سے آزاد کرانا ہے اور جمہوری پارٹی بنانا ہے ،تبدیلی اندر سے آتی ہے اور تحریک انصاف میں تبدیلی کا عمل بھی اندر سے شروع ہوگا۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یوسف علی پی ٹی آئی کے فائونڈر گروپ کے اہم رکن ہیں تحریک انصاف میں آمرانہ سوچ آگئی ہے‘ یوسف علی اس کیس کے ذریعے ایک نئی مثال قائم کررہے ہیں۔ ہمارا بنیادی فلسفہ یہ ہے کہ ہم نے تحریک انصاف ہے کرپٹ مافیا سے آزاد کرانا ہے اور جمہوری پارٹی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس جتنا پیسہ ہے وہ تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ اور پارٹی الیکشن بھی خرید سکتا ہے۔ عمران خان نے آمرانہ سوچ کو رکھتے ہوئے پیسے والوں کا ساتھ دیا۔ تحریک انصاف بیرون ملک جا کر پیسے مانگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف فائونڈر گروپ بنایا ہوا ہے جو سب کے لئے ایک کھلا فورم ہے اس میں لوگ آرہے ہیں۔ داور کنڈی سمیت کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہم سے رابطے میں ہیں۔ تبدیلی اندر سے آتی ہے اور تحریک انصاف میں تبدیلی کا عمل بھی اندر سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک یتیم لڑکی کے ساتھ ظلم ہوا ،عمران خان کا کام تھا کہ صوبائی حکومت کے ذریعے اس واقعے کی آزاد تحقیقات کے لئے کمیشن بناتا لیکن اس نے تحقیقات کی بجائے شکایت کرنے والے کو ہی پارٹی سے نکال دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی فائونڈر گروپ کے رکن یوسف علی نے کہا کہ ہم نے پارٹی میں جمہوریت لانے کے لئے یہ کیس کیا ہے الیکشن کمیشن میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور یہ فیصلہ تحریک انصاف کو جمہوری پارٹی بنانے کے لئے ایک مثال بنے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…