منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مستقبل میں دھرنا دینے والوں سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں شروع،وزیرداخلہ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سیکرٹری داخلہ کی نگرانی میں دھرنا آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سیکرٹری داخلہ کی نگرانی میں دھرنا آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مظاہروں اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے جدید ترین صلاحیت سے لیس 1000 پولیس اہلکاروں پر مشتمل

خصوصی ٹیم ہنگامی بنیادوں پر تشکیل دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ضروریات فی الفور پوری کی جائیں ،عدالتی فیصلے کی روشنی میں دارلخلافہ میں آئندہ دھرنوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ،حالیہ دھرنے سے پاکستان کا عالمی امیج متاثر ہوا ہے ، داخلی طور پر ہم کمزور ہوئے ہیں ، سی پیک پاکستان کیلئے صدی کا تحفہ ہے جسے ناکام بنانے کیلئے کئی قوتیں اور ٹائم کام کر رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بعض گروہ نادانستگی میں ملک دشمنوں کا ایجنڈا بڑھانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں ، مذہبی رہنماؤں کا فرض ہے کہ دین کی صحیح تعلیمات سے قوم کو آگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں کے بیج بوئے گئے تو کئی نسلیں بھگتیں گی،ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوا ہے اور نہ کوئی کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر حملوں کے مناظر شرمناک تھے ۔ نوجوانوں کو تشدد کی بجائے تعلیم اور محنت کی ترغیب دینا سب سے بڑی دین کی خدمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن ، آشتی اور بھائی چارہ کا درس دیتا ہے ،علماء کا فرض ہے کہ نفرت پہ مبنی رویوں کی بیخ کنی کرنے میں مدد کریں ، انہوں نے کہا کہ یورپ میں جب مذہب کے نام پر قتل و غارت گری کی گئی تو ردعمل میں مذہب بیزاری تحریک نے جنم لیا ۔وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی یہ جائزہ بھی لے گی کہ 2014 ء کے دھرنے کے بعد پولیس کی دھرنوں سے نمٹنے کی صلاحیت میں کیا خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…