اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

قانون میں تبدیلی،ختم نبوت کا حلف نامہ اب کس طرح پڑھاجائیگا؟ حلف نامے کا متن جاری کردیاگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ارکان پارلیمنٹ کے حلف نامے سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہیں حلف نامے کا متن پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔زاہد حامد کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں زاہد حامد حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ میں خاتم النبین حضرت محمد ﷺکی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط طور پر ایمان رکھتا ہوں۔او ریہ کہ میں کسی ایسے شخص کا پیرو کار نہیں ہوں جو حضرت محمد ﷺ کے بعد اس لفظ کی کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر کا

دعویدار ہو۔ او رنہ ہی میں ایسے دعویدار کو پیغمبر یا مذہبی مسلم مانتا ہوں۔نہ ہی میں قادیانی گروپ ، لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا ہوں یا خود کو احمدی کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ حلف نامہ ہے جو قانون کا حصہ ہے اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے آئین نے قادیانی گروپ، لاہور گروپ اور احمدی کو غیر مسلم قرار دیا ہے۔میں مزید کہنا چاہتا ہوں کہ میں حضرت محمد ﷺ سے دلی طور پر محبت کرتا ہوں ۔میں عاشق رسول ﷺ ہوں اور میں اور میری فیملی حضرت محمد ﷺ کی حرمت اورعزت پر اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…