اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف سے منحرف خاتون رہنما عائشہ گلالئی کو نا اہلی کیس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ قانونی مدد اور رہنمائی فراہم کرتا رہا، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ
میں انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف سے منحرف خاتون رہنما عائشہ گلالئی کو نا اہلی کیس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ قانونی مدد اور رہنمائی فراہم کرتا رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے سیکرٹرینے اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کو ہدایات دیں اور عائشہ گلا لئی کو قانونی معاونت فراہم کرنےکے لیےجوائنٹ سیکریٹری کی ذمے داری لگائی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نا اہلی کیس کی سماعت پر عائشہ گلالئی کو معاونت اور قانونی امداد فراہم کی گئی جبکہ الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے جمع کرائے گئے جواب کے لیے بھی رہنمائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرایا گیا نا اہلی کاریفرنس بھی نظر اندازکیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کےپانچ منحرف اراکین قومی اسمبلی سے بھی ا سپیکر آفس نے رعایت کی۔پی ٹی آئی چیف وہپ کی درخواستوں کے باوجود کمیٹیوں سےنکالا نہ ہی کارروائی کی گئی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عائشہ گلالئی کو نا اہل کرنے سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست مسترد کردی تھی۔الیکشن کمیشن کے 5 میں سے3 ممبران نے درخواست خارج کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔