کرپشن نہیں کرینگے،پشاور میں ملازمین نے حلف اٹھا لیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2017

پشاور(آئی این پی ) عوامی شکایات پرپشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو )نے اپنے ملازمین سے حلف لیا ہے کہ وہ آئندہ اوور بلنگ، غلط میٹرریڈنگ اور کرپشن نہیں کریں گے۔ پیسکو کے ملازمین کی حلف برداری کے لئے پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو انجینئرز، ایس ڈی اوز، سپروائزرز اور میٹر ریڈرز سمیت پیسکو کے

ایک ہزار اہلکار شریک تھے۔ ایک ہزار سے زائد کارکنوں نے بدعنوانی سے توبہ کرتے ہوئے حلف دیا کہ وہ نہ تو کرپشن کریں گے اور نہ اوور بلنگ میں اپنا حصہ ڈالیں گے جب کہ اس موقع پر بعض ملازمین خوش گپیوں میں مصروف رہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ عوامی شکایات پر کیا گیا جس میں پیسکو اہلکاروں پر اوور بلنگ، غلط میٹر ریڈنگ اور رشوت لینے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔حلف برداری کے موقع پر پیسکو اہلکاروں کی سنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اگلی صفوں پر موجود اہلکار چیف ایگزیکٹو سے حلف لیتے رہے اور پچھلی صفوں میں کھڑے اہلکار خوش گپیوں میں مصروف رہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…