جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

ڈاکٹر عاصم نے استعفیٰ دیدیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین نے پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ڈاکٹر عاصم نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے رابطہ کیا اور پارٹی عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ بیرون ملک سرجری کی وجہ سے عہدے پرکام جاری نہیں رکھ سکتا لیکن پارٹی میں کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔ڈاکٹر عاصم پیپلزپارٹی کے سابق دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔

انہیں رینجرز نے دہشتگردوں کے علاج و معالجے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا، جبکہ نیب نے ان کے خلاف کرپشن کا ریفرنس کیا تھا۔ کیسز میں ضمانت کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو پی پی کراچی ڈویژن کا صدر مقرر کیا تھا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کوان کی خواہش پرکراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے سے سبکدوش کردیاہے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ علاج کے بعدڈاکٹر عاصم کو نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔دریں اثناء ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کے لیے 21 نومبر کو برطانیہ جانا ہے۔ سپریم کورٹ ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ خط کے ساتھ ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…