جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث اہم سیاسی شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ جمعرات کو جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی علاج کروا کر واپس آگئے تھے اور وطن واپسی پر دوباہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔درخواست میں

استدعا کی کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا اور قانون کا معیار سب کے لئے یکساں کیوں نہیں ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزمان باہر بیٹھے ہیں، کیا بیرون ملک ملزمان کی واپسی کے لئے اقدامات کئے گئے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…