لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اورنج لائن پیکج ٹو پر کام کرنے والے مزدوروں نے ٹھیکیدار کی جانب سے کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام گھنٹوں تعطل کا شکار رہا ۔ مظاہرین نے بتایا کہ وہ اورنج لائن پیکج ٹو پر کام کر رہے ہیں جبکہ زیڈ کے بی کمپنی کے
ٹھیکیدار کی جانب سے اخراجات کی مد میں کچھ ادائیگی کر دی جاتی ہے لیکن تنخواہوں کی مد میں کئی ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں ۔ ابتر حالات کے باعث احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور مزدوروں کو تنخواہوں کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی کرائی جائے ۔