بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میاں نواز شریف کا تلخ اور سخت ہوتا لہجہ کیا کہہ رہا ہے؟ جاوید چودھری کے انکشافات

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل افریقہ کے ملک زمبابوے میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا‘ ترانوے سال کے بزرگ صدر رابرٹ موگابے کو حراست میں لے لیا گیا‘ تمام سرکاری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں‘ رابرٹ موگابے 37 سال سے ملک کے صدر ہیں‘ فوجی قبضے کی وجہ ملک میں سیاسی انتشار تھا‘ آئین کے مطابق صدر کے بعد نائب صدر کرسی صدارت کا حق دار ہوتا ہے‘ صدر موگابے نائب صدر ایمرسن منگا گوا کو ہٹا کر اپنی بیگم گریس موگابے کو نائب صدر بنانا چاہتے تھے‘

یہ خواہش سیاسی کشمکش بنی اور یہ کشمکش بڑھتی رہی یہاں تک کہ صدر نے چھ نومبرکو نائب صدر کو عہدے سے ہٹا دیا‘ ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گیا‘ فوج سامنے آئی اور اس نے کل چودہ نومبر کو حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ہم اگر پاکستان اور زمبابوے کے حالات کا تقابل کریں تو ہمیں دونوں میں بے شمار کامن چیزیں ملیں گی مثلاً صدر موگابے نے اپنی بیگم کو اپنا سیاسی وارث بنانے کی کوشش کی اور پورا ملک بند گلی میں چلا گیا‘ میاں نواز شریف نے بھی اپنی سیاسی وراثت مریم نواز کے حوالے کرنے کی کوشش کی اور یہ بھی پھنستے چلے گئے‘ صدر موگابے کو بھی اپنے اداروں پر اعتماد نہیں تھا اور میاں نواز شریف بھی ملکی اداروں کو اپنا دشمن سمجھتے آ رہے ہیں‘ صدر موگابے کی اپنی جماعت ان کے خلاف ہو گئی‘ میاں نواز شریف کے ساتھی بھی ان کی طرز سیاست سے مطمئن نہیں ہیں اور صدر موگابے 37 سال سے اقتدار میں ہیں اور میاں نواز شریف بھی 35 برسوں سے اقتدار کی گلیوں میں دکھائی دے رہے ہیں چنانچہ خطرہ ہے یہ صورتحال اگر اسی طرح جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان میں بھی زمبابوے جیسے حالات پیدا نہ ہو جائیں اور میاں نواز شریف بھی جاتی عمرہ میں ہاؤس اریسٹ نہ ہو جائیں‘ اللہ ہمیں ان حالات سے بچائے۔ مقدمہ جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے میاں نواز شریف کے لہجے میں تلخی بڑھتی چلی جا رہی ہے ،

میاں نواز شریف کا تلخ اور سخت ہوتا لہجہ کیا کہہ رہا ہے جبکہ آج احتساب عدالت نے پہلی بار میاں نواز شریف کو سات دن اور مریم نواز کو عدالت سے ایک ماہ کا استثنیٰ دے دیالیکن میاں نواز شریف اس رعایت کے باوجود عدالتی عمل سے شاقی ہیں‘ کیوں؟ یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ سزا دلوائی جا رہی ہے،میاں نواز شریف کو سزا کون دلانے کی کوشش کر رہا ہے اور میاں نواز شریف کے دونوں صاحبزادے اشتہاری ہو چکے ہیں‘ شریف فیملی کو ان کے اشتہاری ہونے کا کیا نقصان‘ کیا فائدہ ہوگا‘ اس پروگرام میں ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…