اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خلاف درج چار مقدمات میں جواب جمع کرا دیا، عمران خان پر دھرنے کے دوران چار مقدمات درج کئے گئے تھے، عمران خان نے جواب میں کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خلاف دھرنا دیا تھا، کارکن نہتے تھے اور ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، مقدمات درج کرانے میں حکومت کی بدنیتی شامل ہے اس لئے مقدمات کو خارج کیا جائے۔ بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چار مقدمات میں پولیس کو جواب جمع
کرا دیا، عمران خان پر دھرنے کے دوران پارلیمنٹ حملہ کیس، پی ٹی وی حملہ کیس، عصمت اللہ جونیجو پر حملہ کیس اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کے چار مقدمات درج کئے گئے تھے۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل نے جواب پولیس کو جمع کرائے، جواب میں کہا گیا کہ مقدمات سیاسی طورپر بنائے گئے ہیں۔ کارکن کہتے تھے اور ان کے پاس کسی قسم کا کوئی ہتھیارنہیں تھا، منی لانڈرنگ اورکرپشن کے خلاف دھرنا دیا تھا، مقدمات بنانے میں حکومت کی بدنیتی شامل ہے اس لئے ان مقدمات کو خارج کیا جائے۔