بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم علاقے میں طالبان کی جانب سے پمفلٹ تقسیم،خواتین پر پابندیاں عائد کردیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد/جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کی آڑ میں طالبان کے ایک گروہ کی واپسی کا انکشاف ہوا ہے جس نے علاقے میں ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی جبکہ خواتین کا اپنے خاندان کے مردوں کے بغیر گھر سے باہر نکلنے کو بھی محدود کردیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وانا ٹاؤن میں نام نہاد امن کمیٹی کی جانب سے پمفلٹ کے ذریعے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں

جس میں لوگوں کو خبردار کیا کہ ان ہدایات کی پاسداری کی جائے جو بھی ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا اس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔کمیٹی نے منشیات کے استعمال، موسیقی، شادیوں اور تہواروں کے موقع پر پیش کیے جانے والے روایتی رقص اتنڑ پر بھی پابندی لگادی ہے۔کمیٹی کی ہدایت کے مطابق تہواروں میں ایسی سرگرمیاں جو غیر اخلاقی ہوں یا اسلامی احکامات کے خلاف ہوں ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پمفلٹ کے مطابق خواتین کی گھر سے باہر نقل و حمل کو بھی محدود کردیا ہے، خواتین کو اپنے خاندان کے مرد، اپنے بھائی اور شوہر کے علاوہ بازاروں، کلینک یا پیروں کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اطلاعات کے مطابق طالبان کے بااثر رہنما ملا محمد نذیر کا جانشین صلاح الدین عرف ایوبی کمیٹی کا سربراہ مقرر ہے۔واضح رہے 2013 میں جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ملا نذیر اپنے 10 ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا تھا۔پمفلٹ میں کہا گیا کہ رات 10 بجے کے بعد رہائشیوں کو گھر سے باہرعوامی مقامات پر رکنے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ اقدام علاقے میں خرابی اور شور سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا۔امن کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اس کتابچہ میں دعویٰ کیا گیا کہ بزرگ اور کارکوٹ، گوا کھوا، شہین وارسا، دوگ، ڈب کوٹ، زاری نور اور شرنہ کے علماء ان اقدامات کے لیے راضی ہیں۔

اسی حوالے سے مقامی عالم امیر عین اللہ کی سربراہی میں بزرگوں اور علماء کی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو ضابطہ اخلاق کا نفاذ اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرے گی۔اس بارے میں پشاور میں موجود فاٹا کے امن و امان کے سیکریٹری حسن محمود یوسف زئی سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے وانا میں امن کمیٹی کی سرگرمیوں پر لاعلمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس قسم کی کوئی اطلاع نہیں، سیاسی ایجنٹ اس معاملے پر بہتر بتا سکتے ہیں۔ دوسری جانب فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی سے حالیہ دنوں میں مقامی لوگوں نے نقل مکانی کی۔یہ نقل مکانی اس وقت ہوئی جب انتظامیہ کی جانب سے بے گھر افراد( آئی ڈی پیز) کو فاٹا میں دوبارہ ان کے گھر بھیجنے کی تیاری کی جارہی تھی۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…