ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران مسلسل طلبی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیدیا۔ بدھ کو قومی احتساب بیورو (نیب)

نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز دائر کیے ہیں جن میں لندن پراپرٹیز، العزیزیہ مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ریفرنسز شامل ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدلت نے کیسز کی سماعت پر حسن اور حسین نواز کے کیس کو الگ کیا تھا اور انہیں کئی بار عدالت طلب کیا گیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کو مفرور قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے تھے اور انہیں عدالت میں پیشی کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کی اور ایک ماہ کا وقت مکمل ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا۔دوران سماعت شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے جج محمد بشیر سے پوچھا کہ حسن اور حسین نواز کا کیا اسٹیٹس ہے؟ جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج نے عدالتی عملے کو حکم دیا کہ

حسن اور حسین نواز کو ہر عدالتی فیصلے میں اشتہاری لکھا جائے۔واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کے لاہور میں اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں بعد ازاں احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…