بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیاست، فن و ثقافت مختلف شعبوں سے متعلق دنیا کی 500با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری، 31پاکستانی بھی شامل،نام سامنے آگئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا کی 500 با اثر ترین شخصیات میں 31پاکستانی بھی شامل ہوگئے ہیں ، اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی طرف سے شائع کردہ اس فہرست میں 13 مختلف شعبوں بشمول فن و ثقافت، سیاست، سائنس و ٹیکنالوجی، مذہبی اور انتہاپسندی سے متعلق با اثر شخصیات کو شمار کیا گیا ہے،

پاکستانی بری فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف، مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی اس فہرست میں شامل ہیں، علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے قائد مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور نامور وکیل عاصمہ جہانگیر، معروف معالج ڈاکٹر ادیب رضوی اور معروف گلوکارہ عابدہ پروین بھی ان شخصیات میں شامل ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی شخصیت پہلی 50 بااثر شخصیات میں شامل نہیں، سابق جج اور معروف مذہبی دانشور مفتی تقی عثمانی فہرست میں ساتویں، تبلیغی جماعت کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب چودھویں جب کہ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل چوالیسویں نمبر پر ہیں، اس سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیت مصر کی جامعہ الازہر کے مفتی اعظم پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد محمد الطیب ہیں جب کہ دوسرا نمبر سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…