پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جوڈیشل مارشل لا ء،عمران خان نے عدلیہ کے ساتھ ملکر کیا سازش تیار کی؟ میرا نوازشریف سے کبھی تعلق نہیں ٹوٹا ،جاوید ہاشمی کھل کرسامنے آگئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) بزرگ سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں اور اللہ سے دعا ہے کہ جسٹس کھوسہ کو اچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے ٗعمران خان کوسیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کیلئے کوشاں ہیں ٗمیرا اسٹیبلشمنٹ سیکوئی جھگڑا نہیں، میرا کینٹ میں گھر ہے ٗفوجی مجھے سیلوٹ مارتے ہیں ٗ میرا نوازشریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا۔ اتوار کو مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے

منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نوازشریف سے جان چھڑانے میں لگی ہوئی ہیں اور ملک میں ایک ہی شورہے کہ نوازشریف سے جان چھڑاؤ۔تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کوسیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کیلئے کوشاں ہیں، تحریک انصاف میں صرف مفاد پرست شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جواقتدارمیں نہیں ہوتا وہ مارشل لا لگنے کی دعا کرتا ہے، جمہوریت میں خامیاں ضرور ہیں لیکن یہ پھربھی آمریت سے بہترہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کونکال کراسمبلی تحلیل کردیگی ٗ میں نے اس وقت بھی کہا کہ یہ تو جوڈیشل مارشل لا ہوگاجبکہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے ٗعدالتیں ہر کسی کیلئے تختہ دارنہ کھڑا کریں جبکہ اللہ پاک جسٹس کھوسہ کواچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے۔جاوید ہاشمی نے اپنی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سیکوئی جھگڑا نہیں، میرا کینٹ میں گھر ہے اورفوجی مجھے سیلوٹ مارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کہاتھا کہ کوئی الیکشن نہیں ہوگا، آپ کو بھی باہر نکال دیں گے، ملک کے آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، موروثی سیاست دان صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں،ا نہوں نے کہا کہ یورپ میں اب تک بادشاہی نظام چل رہا ہے، یہ بھی مورثیت ہے،

18سال پہلے کہا تھا کہ روس اور چائنا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، بھارت بھی رسوا ہوکر چند سال بعد پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سویلین حکومت ہمیشہ ملک کو ترقی دی لیکن ہم انہیں برداشت نہیں کرتے ، نیب کا لکھا ہوا خط اسمبلی میں ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑالیڈر کون ہے کراچی کو جنھوں نے اس حالت تک پہنچایا ہے، اسے بچانیوالے بھی وہی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ہر سیاسی جماعت اور سیاست دان کا وکیل ہوں، میرا نوازشریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا، نوازشریف سے جو نفرت کرتا ہے، اب وہ بھی اس محبت کررہا ہے، نوازشریف کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ہے، پرویز مشرف کو کون لیڈر مانے گا؟ جج صاحبان کو لوگوں کی زندگی اور موت دینے کا حق ہے، جتنے جرنیلوں نے ابھی تک سیاست کی ان کو ماننے والے کتنے لوگ ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…