اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل، سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس معاملے پر تین رکنی بنچ تشکیل دیدیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ سربراہی بنچ کی سربراہی کرینگے، ۔ تفصیلات کے مطابق حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھولنے کیلئے نیب کی لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے تین رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے جس کی سربراہی
جسٹس آصف سعید کھوسہ کرینگے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حدیبیہ پیپر ز ملز کیس کھولنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے انتخابات اصلاحات ایکٹ 2017سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اس حوالے سے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔