جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑے شہر میں10 نومبر کو تعطیل کا اعلان کر دیاگیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت داتا گنج بخش کے 974ویں سالانہ عرس مبارک کی جاری تقریبات کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے ہزاروں زائرین نے حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور دعائیں مانگیں ،تین روزہ تقریبات جمعہ کو اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی جبکہ جمعہ کے

روز لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی۔تفصیلات کے مطابق حضرت داتاگنج بخش کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں دوسرے روز بھی مختلف تقریبات ہوئیں جس میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔ اندرون ملک کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی زائرین کی کثیر تعدادعرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر پاکستان پہنچی ہے۔زائرین نے مزار مبارک پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی اور دعائیں مانگیں۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ زائرین کو مختلف مقامات پرجامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ عرس مبارک کے اختتامی روز جمعہ کو مقامی تعطیل ہوگی جس کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تما م تعلیمی ادارے بند ریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد 10نومبر کی مقامی تعطیل کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق لاہور میں عدالتیں بند رہیں گی۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور ضلعی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…