جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے جسٹس شوکت صدیقی کے کیس کی سماعت کی تو ان کے وکیل کی جانب سے جوڈیشل

کونسل کی کاروائی روکنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ٹکڑوں کی بجائے کیس کو مکمل سننا چاہتے ہیں، یہ ایسا مقدمہ نہیں جس میں حکم امتناع دے کر مقدمہ دفن کر دیا جائے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ ہم مقدمے کو لٹکانے کی بجائے جلد سن کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں، یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے، افتخار چوہدری کیس میں بھی قانون طے نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاناما میں تحریک انصاف کی درخواست کا نمبر بھی 29 تھا، یاد رکھیں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس کا نمبر بھی 29 ہے، ہمارے اشارے کو سمجھیں حکم امتناعی کی ضرورت نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ ہمارے لیے بطور ادارہ بھی ضروری ہے کہ کیس کا فیصلہ کریں، جب نائب قاصد کے خلاف انکوائری ہو تو آرٹیکل 10 اے کا نفاذ ہوتا ہے، نائب قاصد اور جج دونوں کے خلاف ایک ہی قانون کے تحت کارروائی ہو گی، ہم آزاد عدلیہ ہیں، کیس میں ایک سو ایک سوالات ایسے ہیں جن کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی پر اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت انکروچمنٹ کا بھی الزام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…