ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

این اے 4کا الیکشن،کیا ہونا تھا اورراتوں رات ہوکیاگیا؟تحریک انصاف کے اپنے پولنگ ایجنٹ بھی حیران و پریشان ہوگئے،سنگین دعویٰ کردیاگیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک نے ٹرن آؤٹ سے کہیں زیادہ ووٹ ڈال کرتاریخ سازدھاندلی کی ہے،راتوں رات پریزائڈنگ آفیسر سمیت دیگرعملے کی ڈیوٹیاں تبدیل کرکے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ کھلواڑکیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بظاہرتحریک انصاف کے کیمپ خالی نظرآرہے تھے مگر بیلٹ باکس سے ہزاروں ووٹ نکل کرتحریک انصاف کے اپنے پولنگ ایجنٹس بھی نتائج پرحیران رہ گئے،

عمران خان کامقصدصرف سیٹ جیتنا ہے نہ کے عوام کے فلاح بہبوداورعلاقے کی ترقی،پرویزخٹک نے جس دھاندلی سے حلقہ این اے فورکاالیکشن جیتاہے بچہ بچہ اس سے واقف ہے،حساب کتاب کے بغیرٹرن آؤٹ نکال کرخودبھانڈہ پھوٹ دیاہے جس سے عمران خان خودبھی واقف ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں لسٹیں مرتب کرنے کے بعدمن وعن الیکشن کمیشن نے مراسلے جاری کردیئے،عملے کی تعیناتی میں بھی وزیراعلیٰ نے دھاندلی کرکے چوردروازے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ اگرمیرے پاس ثبوت نہ ہوتے توخودوزیراعلیٰ اورعامرایوب کوٹیلیفون کرکے مبارکباددیتا،مگراین اے فورکے ضمنی انتخابت میں ہونیوالے دھاندلی کاثبوت موجودہے جبکہ تحریک انصاف والے ثبوت بناثبوت الزام لگاتے ہیں،پرویزخٹک نے اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ جوکیااسکا بدلہ عوام2018میں لیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات کے سابق امیدوارناصرخان موسیٰ زئی بھی موجودتھے۔اس موقع پرفائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے کے لواحقین سے بھی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شدیدافسوس کااظہارکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت اورعمران خان اپنے ایک معیارجب کہ کسی اورکیلئے دوسرے معیارکاانتخاب کرتے ہیں،

پری پول ریگنگ کرکے مذموم تبدیلی کامظاہرہ کیاہے،جب حلقہ این اے فورکے عوام موجودہ صوبائی حکومت کے دوراقتدار میں ترقیاتی کاموں سمیت بجلی،سوئی گیس سمیت دیگرمسائل حل کرنے کیلئے جدوجہدکررہے تھے تووزیراعلیٰ پروزخٹک صرف حلقہ این اے پانچ آنکھ کاتارارہاباقی سب کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاگیا،وزیراعلیٰ کوساڑھے چارسال استحصال کرنے کے بعد مساجد کیلئے سولرسسٹم اور اوچ نہرکی بحالی یادآگئی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ حلقہ این اے فور کبھی

پاکستان مسلم لیگ(ن)کاحلقہ نہیں رہاہے مگرگزشتہ ریکارڈکے مطابق اس بار پاکستان مسلم لیگ(ن)کوپانچ ہزارووٹ زیادہ ملے ہیں جواس بات کی عکاسی کرتاہے کہ عوام کااعتمادپاکستان مسلم لیگ(ن)اور محمدنواز شریف پرمزیدبڑھ گیاہے۔انہوں نے کہاکہ میں حلقہ این اے فورکے تمام افرادجنہوں نے تعاون کیا،اتحادجماعتیں اورکارکنوں کاتہہ دل سے شکرگزارہوں،سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے پاک فوج کاکردارقابل تحسین ہے ۔انہوں نے ناصرخان موسیٰ زئی کوبھی انتھک محنت پرخراج تحسین پیش کی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…