ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جے آئی ٹی کا والیوم دس اس لئے خفیہ رکھا جا رہا ہے کہ تحقیقات کھوکھلی رہیں،دانیال عزیز

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے والیوم دس کو اس لئے خفیہ رکھا جا رہا ہے کہ تحقیقات کھوکھلی رہیں، دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے معاملے پر کوئی ڈیڈلائن نہیں دی گئی،2018

میں مسلم لیگ(ن)یا نواز شریف کا نہیں بلکہاداروں کا احتساب ہوگا، عدلیہ کی دل سے عزت کرتے ہیں، ہمیشہ عدلیہ آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے، مسلم لیگ(ن) عدالت سے انصاف کی توقع کر رہی ہے، عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ جے آئی ٹی کا والیوم دس پبلک کیا جائے، نواز شریف کے معاملے میں چیزیں بڑی جلدی جلدی میں نمٹائی گئیں،2018کے انتخابات میں متبادل نتائج لینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیں، عدالت عمران خان کے خلاف ماضی کا ریکارڈ منگوانے میں ہچکچارہی ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین کو بڑی بڑی معافیاں دی گئی ہیں، گزشتہ چند روز میں بڑے بڑے انکشافات ہوئے ہیں، عدالت نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی ایمانداری کو جانچنا ہے، ای ای سی پی کی رپورٹ عدالت میں طلب کی جانی چاہیے، عمران خان نے پانچ انتخابات لڑے ان کا ریکارڈ منگوایا جائے، عمران خان کے خلاف

ماضی کا ریکارڈ منگوانے میں ہچکچاہٹ سے کام کیوں لیا جا رہا ہے، عمران خان نئی دستاویزات کیلئے کیس کی نوعیت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ عمران اور جہانگیر ترین کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لائن نہیں، نواز شریف کے معاملے میں تو چیزیں بڑی جلدی جلدی میں نمٹائی گئیں، شریف خاندان کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی لیکن کہتے ہیں ہمارے پاس ثبوت نہیں، جے آئی ٹی کا والیوم دس کیوں خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ والیوم دس کو منظر عام پر لایا جائے، والیوم دس کو اس لئے خفیہ رکھا جا رہا ہے کہ تحقیقات کھوکھلی رہیں، یہ سب کچھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے کیا جا رہا ہے،2018کے انتخابات میں متبادل نتائج لینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف یا مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ اداروں کا احتساب ہو گا،

استدعا کی ہے کہ آن لائن ریکارڈ طلب کی گئی دستاویزات بھی منگوائی جائیں، عدلیہ کی دل سے عزت کرتے ہیں، ہمیشہ عدلیہ آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے، مسلم لیگ(ن) عدالت سے انصاف کی توقع کی ہے، ہم بھی پاکستانی شہری ہیں اور یہاں کی عدلیہ سے ہی انصاف کے متقاضی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…