ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عائشہ گلالئی کو نااہل نہ کرنے پر تحریک انصاف کا شدید ردعمل ،الیکشن کمیشن پرسنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 63۔اے پر کاری ضرب ہے۔آج کے فیصلے سے کمیشن نے اپنے غیر جانبدار آئینی کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آئین کی روح اور منشاء کو ذاتی عناد پر قربان کرنے کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے

آج اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 63۔اے پارٹی چھوڑنے والے رکن پارلیمان کو منصب پر فائز رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔آئین کا یہی آرٹیکل وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے منحرف رکن کی نااہلیت کا حکم دیتا ہے۔عائشہ گلالئی نے ایک سے زائد مرتبہ پارٹی چھوڑنے کے برملا اور واضح اعلانات کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور سینئر اینکرز عائشہ گلالئی کے ان اعلانات کی گواہی دیں گے۔ وزیر اعظم کے انتخاب کے دوران بھی عائشہ گلالئی نے پارٹی پالیسی سے مکمل انحراف کیا۔الیکشن کمیشن کے غیر منطقی فیصلے سے کمیشن کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔آج کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے کردار اور ترجیحات پر انتہائی سنجیدگی سے غور کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔بادی النظر میں آج کے فیصلے کے انتہائی مہلک اثرات ہیں۔آج کا فیصلہ پارلیمانی جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرے گا۔ فیصلے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیں گے اور اپنا لائحہ عمل دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…