منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اداروں سے ٹکرائو ، شہباز اور نثار کی کوششیں رنگ لے آئیں، نواز شریف اور مریم نواز نے گھٹنے ٹیک دئیے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ، سعودی دوستوں کے ساتھ بیک چینل رابطے بحال ، جدہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کی بھی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کل لندن سے سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی اور والدہ سے ملاقات کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان پہنچنے پر نیب ریفرنسز میں نواز شریف اگلی پیشی پر

عدالت حاضر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے براہ راست پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچنا تھا تاہم سعودی دوستوں کے ساتھ بیک چینل رابطوں کی بحالی پر شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے لندن سے سعودی عرب پہنچے جہاں سے وہ وطن واپس آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پاکستان میں ن لیگ اور شریف خاندان کے خلاف روز بروز بگڑتی سیاسی فضا کو اپنے حق میں کرنے کیلئے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں جدہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے صحافتی حلقوں میں یہ بات بھی زیر گردش ہے کہ نواز شریف نے سعودی عرب میں راحیل شریف سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات کو معمول پر لایا جا سکے۔ خیال رہے کہ کل سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے بھی پاک فوج کے حوالے سے نہایت حیران کن بیان اس وقت سامنے آیا جب وہ میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دے رہی تھی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں وطن کا محافظ قرار دیا۔ نواز شریف کا دورہ سعودی عرب اور شہباز شریف کے ساتھ مریم نواز کی ملاقات کے بعد ان کے لہجے کی تبدیلی سے متعلق اہم حلقے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ برف پگھل چکی ہے کہ اور شہباز شریف

اور چوہدری نثار نواز شریف کو فوج اور عدلیہ کے ساتھ ٹکرائو کی راہ سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اب صرف معاملات طے ہونا باقی ہیں جس کیلئے اعتماد سازی کیلئے حالات کو معمول پر لانے کیلئے بیانات دئیے جا رہے ہیں جبکہ نواز شریف کا دورہ سعودی عرب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…